ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فوجی سربراہ نے چین سے متصل سرحد پر تیاریوں کا جائزہ لیا

فوجی سربراہ نے چین سے متصل سرحد پر تیاریوں کا جائزہ لیا

Wed, 07 Sep 2016 12:58:02    S.O. News Service

تیج پور،6؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فوجی سربراہ جنرل دلبیرسنگھ سہاگ نے آج چین کی سرحد سے متصل علاقے میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور چل رہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔فوج کے ذرائع نے بتایا کہ سہاگ کل شام تیج پورمیں واقع 4کور(گجراج کور)پہنچے اور علاقے میں موجود سینئر کمانڈروں نے انہیں تفصیلی معلومات فراہم کرائی۔ذرائع نے بتایا کہ فوج کے سربراہ کو سرحدوں پر چل رہی تیاریوں اور دیگر رپورٹس کے بارے میں معلومات دی گئی۔اروناچل پردیش میں چین سے متصل سرحدکی حفاظت کی ذمہ داری4کورپر ہے اور لیفٹیننٹ جنرل دیوراج انبو اس چیف ہیں۔


Share: